عراق سے حملوں کے الزامات، عراقی مسلح افواج کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ

عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عراق کی سرزمین سے دوسرے ممالک پر حملے کرنے کے الزامات پر تمام فریقین ثبوت فراہم کریں۔
عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ عراق پر یہ الزام لگانا آسان ہے کہ اس کی سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، لیکن اب تک کسی بھی فریق نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور سعودی عرب کے عراق میں مشترکہ فضائی حملے، 8 افراد ہلاک
عراقی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ جو بھی فریق عراق پر الزام تراشی کر رہا ہے، وہ تحریری اور واضح ثبوت فراہم کرے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عراقی حکومت اور افواج اس وقت ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کے لیے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق اپنی سرحدوں اور فضائی حدود کی تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ ملک کو علاقائی تنازعات اور غیر ملکی مداخلت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








