جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

عراق میں امریکی اور سعودی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار شہید

30 جولائی, 2026 09:09

عراق کے صوبے دیالہ میں امریکی اور سعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کے صوبہ مرکزی کے نائب گورنر حسن قمری نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں بدھ کے روز ہونے والے امریکی اور سعودی فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور سعودی فضائی حملوں پر عراقی مزاحمتی تنظیموں کا شدید ردعمل

نائب گورنر نے شہید ہونے والے تمام چاروں اہلکاروں کے نام جاری کر دیئے ہیں اور بتایا کہ وہ اربعین حسینی کے موقع پر آنے والے زائرین کی حفاظت پر مامور تھے۔

دوسری جانب حشد الشعبی کے شعبہ میڈیا کے ترجمان کریم الکنانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان حملوں میں کل 6 ایرانی زائرین شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ افراد ایران میں چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، وہ عراق میں بطور زائر داخل ہوئے تھے نہ کہ جنگجو یا فوجی مشیر کے طور پر۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔