آبنائے ہرمز جلد کھولی جائے ورنہ اب تک سب سے سخت حملہ ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی

امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو جلد کھول دے بصورت دیگر اس کے خلاف اب تک کے سب سے سخت حملے کیے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بہت جلد کھول دیا جائے ورنہ ایران پر انتہائی شدید حملہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تہران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے، تاہم اگر ایران اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹا تو اس پر دوبارہ حملے شروع کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں امریکی فضائی دفاعی میزائلوں کا 80 فیصد ذخیرہ ختم
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح سفارتی معاہدہ ہے اور وہ نئے حملے کرنے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم نے ایران کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے لیکن اس سے بھی بڑا حملہ ابھی باقی ہے، اور امید ہے کہ ہمیں اس کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ کے ساتھ براہ راست کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کی ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر عمانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
عالمی ثالثوں کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












