جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

عوام کے عزم نے دشمن کی 48 گھنٹے میں حکومت گرانے کی سازش ناکام بنادی، ایرانی صدر

06 اگست, 2026 09:02

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ دشمن کی 48 گھنٹے میں حکومت گرانے کی سازش ناکام ہو گئی، عوام کے عزم نے ملک کو قائم رکھا ہوا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کا خیال تھا کہ وہ شدید پابندیوں اور جنگ کے ذریعے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دے گا۔ لیکن ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کی 48 گھنٹے میں حکومت گرانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد موجودہ دور ایران کی تاریخ کا سخت ترین دور ہے، جہاں شدید معاشی پابندیوں اور مالیاتی نظام کو نشانہ بنانے کے بعد ملک پر جنگ بھی مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام غیر ملکی دباؤ کا مقصد عوام میں بددلی پھیلا کر انہیں احتجاج پر اکسانا تھا۔

ایرانی صدر کے مطابق نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں ملک متحد اور مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران تمام تر سخت ترین حالات کے باوجود قائم ہے تو یہ صرف ایرانی عوام کی پائیدار جدوجہد اور قومی اتحاد کی بدولت ہے، جس نے دشمنوں کی تمام حکمت عملیوں کو پسپا کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔