مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے، امریکی صدر

Iran Cannot Sustain War Much Longer
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران عالمی اور امریکی توانائی کی قیمتوں سمیت مختلف امور پر بات کی اور ایران کے خلاف جاری کارروائی پر بھی اپنا مؤقف بیان کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ عرصے تک جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک برقرار رہنے کی توقع نہیں ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران مجموعی صورتحال غیر معمولی رہی ہے۔ ایران کو اس مقصد کے تحت شدید نقصان پہنچایا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیر دفاع کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










