بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

مزید ڈرامے کی ضرورت نہیں، امریکا حقائق تسلیم کرے اور وعدے پورے کرے: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

07 اگست, 2026 11:11

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ حقائق کو تسلیم کرے اور اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری کرے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا نے ایک ناکام حکمتِ عملی اختیار کی ہے اور جنگ بندی سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا کہ پہلے کہا جاتا ہے کہ بڑا حملہ ہونے والا ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

قالیباف کا بظاہر اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تھا، جنہوں نے ایران کے خلاف حملوں کی دھمکی دینے کے بعد کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بات کی تھی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس صورتحال کو بار بار دہرائی جانے والی ڈرامائی سفارت کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو زمینی حقائق تسلیم کرنے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔