ایرانی پارلیمان میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت پر پابندی کے مسودے کا جائزہ

ایرانی پارلیمان میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت پر پابندی سے متعلق قانونی مسودہ زیر غور ہے۔
ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی دشمن ممالک سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں پر پابندی کے مجوزہ قانون کا جائزہ لے رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جہازوں پر موجود سامان کی مالیت کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایرانی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ ابھی ماہرین کے جائزے کے مرحلے میں ہے، جبکہ حتمی منظوری سے قبل ماہرین سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی سفارشات موصول ہونے کے بعد مسودے کو حتمی شکل دے کر پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











