بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال اور بحری سلامتی پر گفتگو

07 اگست, 2026 10:35

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور پر گفتگو کی جبکہ بحری جہاز رانی کی سلامتی اور سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔