صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کے چھٹے ماہ میں ایک مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے دو راستے ہیں، یا تو ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مجوزہ عبوری معاہدے کو قبول کیا جائے یا پھر فوجی کارروائیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔
رائٹرز کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق محدود نگرانی یا کردار مل سکتا ہے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا مؤقف ہے کہ یہ اہم عالمی آبی راستہ مکمل طور پر آزاد ہونا چاہیے اور کسی ایک ملک کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ کے طویل ہونے سے امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی مخالفت اور صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی جیسے عوامل فیصلہ سازی کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق فضائی حملوں میں اضافہ سیاسی خطرات بڑھا سکتا ہے جبکہ موجودہ صورتحال برقرار رکھنے سے بھی تنازع کے خاتمے کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ اب تک اپنے بنیادی اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں کر سکی، جبکہ چین، روس اور شمالی کوریا بھی اس تنازع کے دوران امریکا کی صلاحیتوں اور حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











