ٹرمپ کا پینٹاگون کی خفیہ معلومات لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کی خفیہ معلومات لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ ایران جنگ کے تناظر میں امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی معلومات میں امریکی فوج کے گولہ بارود اور اسلحہ ذخائر سے متعلق تفصیلات کا ذکر کیا گیا تھا، جس پر ٹرمپ انتظامیہ نے معاملے کی چھان بین شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
صدر ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس بڑی مقدار میں گولہ بارود موجود ہے۔ انہوں نے خفیہ معلومات لیک کرنے والے افراد کو غدار قرار دیا۔
امریکی حکام کے مطابق تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ حساس دفاعی معلومات کس طرح منظر عام پر آئیں اور ان کے افشا ہونے کے ذمہ دار کون ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











