امریکا حقائق تسلیم کرے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

US Must Accept Facts, Honor Promises
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی حالیہ حکمت عملی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ناکام قرار دے دیا۔
محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے پہلے بڑے حملے کی بات کی جاتی ہے، لیکن کچھ ہی دیر بعد مذاکرات کی پیشکش سامنے آ جاتی ہے۔
امریکا کی جانب سے دھمکیوں اور مذاکرات کی بات ایک ساتھ کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ قالیباف نے اسے بار بار دہرائی جانے والی ڈرامائی سفارت کاری قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔
ایرانی اسپیکر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی کے بعد مذاکرات کی بات بھی کی گئی۔ قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکی مؤقف میں آنے والی اس تبدیلی کو محتاط نظر سے دیکھ رہا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ماضی میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ صرف بیانات اور دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ واشنگٹن کو اپنے وعدوں کو عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










