بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

امریکا رویہ بدلے، ورنہ آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولیں گے: ایرانی حکام

09 اگست, 2026 13:50

ایران کے سیکرٹری قومی سلامتی کونسل نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی زبان یا انداز میں دھمکایا نہ جائے اور ایرانی قوم کی توہین سے گریز کیا جائے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ کو مستقل طور پر ختم کیا جائے، جبکہ ایرانی عوام کے منجمد اور روکے گئے اثاثے غیر مشروط طور پر جاری کیے جائیں۔

سیکرٹری قومی سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے، امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے واپس بلایا جائے اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل ہرجانہ ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم پر عائد غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

ایرانی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ ان کے مطابق جنگ ہو یا مذاکرات، ایران اپنے طے شدہ مؤقف اور ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔