آبنائے ہرمز میں عارضی راستے کے معاہدے پر عمان کے ساتھ پیشرفت آخری مراحل میں ہے،عباس عراقچی

Oman Deal Nears Final Stage
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عارضی راستے کے معاہدے پر عمان کے ساتھ پیشرفت آخری مراحل میں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ ایک عارضی بحری راستے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،نتیجے کے بہت قریب ہیں، عارضی راستے کے تعین کا لازمی یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا انحصار دیگر عوامل پر ہے، امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مذاکرات ہوچکے،اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










