ایرانی سپریم لیڈر نے محسن رضائی کو نئی اہم ذمہ داری سونپ دی

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سابق کمانڈر پاسداران انقلاب محسن رضائی کو نئی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ محسن رضائی اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 1981ء سے 1997ء تک اس ادارے کی قیادت کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کو ملکی سکیورٹی اور دفاعی امور میں وسیع تجربہ رکھنے والی اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ وہ ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔
محسن رضائی کی نئی تقرری کو ایران کے اہم سکیورٹی امور میں ان کے تجربے سے استفادے اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












