منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

ایران کی معیشت پر امریکی وار، واشنگٹن نے تہران کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ بتا دیا

10 اگست, 2026 14:55

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کو فوجی دباؤ کے مقابلے میں امریکی اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباؤ کی زیادہ فکر ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا کہ ایران کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی نسبت زیادہ خوف ہے۔

ان کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ کی قیادت میں جاری ’آپریشن اکنامک فیوری‘ ایرانی معیشت پر شدید اثرات مرتب کر رہا ہے۔

مائیک والٹز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام مذاکرات کی میز پر بار بار نقد رقم اور منجمد اثاثوں تک رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی نے معاشی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب ایرانی معیشت کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

امریکی سفیر نے ایرانی نظام کو بدعنوان اور مذہبی انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے کئی دہائیوں سے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی ایران پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور واشنگٹن کا یہ دباؤ بالآخر تہران کو اپنے مؤقف میں تبدیلی پر مجبور کرسکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔