بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

دنیا کے سامنے بھارت کی سبکی؛ ائیر انڈیا پائلٹ کی دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف؛ رائٹرز

12 اگست, 2026 14:00

رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کے دورانِ پرواز منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد بھارتی ایوی ایشن سسٹم میں حفاظتی نگرانی پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائنل میڈیکل رپورٹ میں پائلٹ کے جسم میں چرس کے استعمال کی تصدیق ہوئی۔ پائلٹ کی مبینہ غفلت کے باعث طیارہ تقریباً 300 فٹ نیچے آ گیا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہوئے۔

دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں 137 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ واقعے کے بعد ایئر انڈیا نے اپنے پائلٹ کے منشیات استعمال کرنے کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ایئر انڈیا کی اکثریتی ملکیت ٹاٹا گروپ کے پاس ہے۔ بھارتی ایوی ایشن سے متعلق حالیہ واقعات میں پائلٹس کے الکوحل اور دیگر ممنوعہ اشیا کے استعمال کے معاملات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران 122 بھارتی پائلٹس الکوحل ٹیسٹ میں ناکام ہوئے۔ اپریل 2026 میں بھی ایک ایئر انڈیا پائلٹ کے ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد امریکی حکام کی جانب سے اسے ڈی پورٹ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

دسمبر 2025 میں وینکوور میں لینڈنگ کے بعد ایئر انڈیا کے ایک کیپٹن کے نشے میں ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آئی، جبکہ مئی 2025 میں پائلٹس سے متعلق متعدد واقعات کے بعد ایئر انڈیا نے الکوحل استعمال کرنے والے پائلٹس کے لیے فوری برطرفی کی پالیسی نافذ کی تھی۔

ایئر انڈیا سے متعلق حفاظتی خدشات صرف منشیات یا الکوحل تک محدود نہیں رہے۔ اگست 2025 میں AI180 سان فرانسسکو سے ممبئی جانے والی پرواز جبکہ اکتوبر 2025 میں دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں کاکروچ ملنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

2025 کے ایک آڈٹ میں ایئر انڈیا میں 51 حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جن میں تربیت سے متعلق مسائل شامل تھے۔

حالیہ واقعات نے بھارتی ایئر لائنز میں حفاظتی نگرانی، پائلٹس کی اسکریننگ اور سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری نظام کی مؤثریت پر مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔