فرانس کا غزہ اور ایران پر دوہرا معیار، دنیا کو انسانی حقوق پر لیکچر دینے سے باز رہے: عراقچی

Oman Deal Nears Final Stage
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور ایران کے معاملے پر فرانسیسی مؤقف دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ فرانس کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے دنیا کو لیکچر دینے سے پہلے اپنے مؤقف اور اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت نے فرانس کے اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کردیا ہے، جبکہ دونوں معاملات پر پیرس کا مؤقف واضح طور پر متضاد دکھائی دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فرانس کے دوہرے معیار ناقابلِ تردید اور شرمناک ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












