بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

مودی کے ہندوتوا نظریے کے خلاف اندرونی بغاوت، ہندو انتہا پسند تنظیموں پر سنگین سوالات اٹھ گئے

13 اگست, 2026 09:17

بھارت میں ہندوتوا تنظیموں کی مبینہ پرتشدد سرگرمیوں اور بم دھماکوں میں ممکنہ کردار کی تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارت میں ہونے والے بعض بم دھماکوں میں آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے کردار کی تحقیقات کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق آر ایس ایس رہنما یشونت سہدیو شندے نے آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق آر ایس ایس رہنما نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں ہونے والی بعض شرپسند کارروائیوں کے لیے تربیتی نیٹ ورک آر ایس ایس کی قیادت میں چلایا جاتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وی ایچ پی رہنما ملند پراندے کی نگرانی میں آر ایس ایس کارکنوں کو بم بنانے کی تربیت دی جاتی تھی۔

بھارتی سیاسی تجزیہ کار شمس الاسلام کے مطابق آر ایس ایس کی پرتشدد سرگرمیوں کی مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور بھارت میں ہندو مسلم کشیدگی بڑھانے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

دی وائر کے مطابق بعض معاملات میں سی بی آئی کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کے باوجود ہندوتوا تنظیموں سے متعلق مقدمات عدالتوں میں بریت پر ختم ہوئے۔

بھارتی سیاسی تجزیہ کار راجو پارولیکر نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل سے مبینہ گٹھ جوڑ کے باعث آر ایس ایس دیگر شدت پسند تنظیموں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندوتوا تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے ان کے سیاسی اثر و رسوخ، مبینہ پرتشدد کارروائیوں اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق بحث کو مزید نمایاں کردیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔