اتوار، 16-اگست،2026
اتوار 1448/03/03هـ (16-08-2026م)

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں طے پایا کسی ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، ترک صدر

16 اگست, 2026 09:13

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں طے پایا کسی ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا۔

 ترک صدر طیب اردوان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کسی بیرونی حملے پر رکن ممالک مشترکہ اقدامات کریں گے، معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کی گنجائش ہے، مصر کی بھی اس معاہدے میں شمولیت ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران لبنان سے متعلق بات کی، لبنان میں اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہنا تشویش کا باعث ہے، شام کے استحکام کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔