ایران کا امریکا کو واضح پیغام؛ علاقائی یا سرحدی حصے میں کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے ایک اہم اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ایران کے علاقائی یا سرحدی حدود میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
غلام حسین محسنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست اور جنگ دونوں میدانوں میں ٹرمپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹرمپ سخت بیانات اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے اپنے ذہن کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کی سرحدی حدود میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خاص طور پر آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس پر کسی بیرونی طاقت کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
غلام حسین محسنی نے امریکی فوجی طاقت پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر مالیت کے طیارہ بردار بحری جہاز جو کچھ حاصل نہیں کرسکے، وہ سوشل میڈیا پر کیا گیا کوئی پیغام بھی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اس بیان کے ذریعے ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ دعووں کو مسترد کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









