فرانس کا طالبان کے 5 سال مکمل ہونے پر افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

طالبان حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر فرانس نے انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے 5 سال مکمل ہونے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، خواتین پر سخت پابندیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث طالبان حکومت بین الاقوامی سطح پر ایک مطعون ریاست کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت شدید انسانی، معاشی اور سیکیورٹی بحران کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان اقتدار کے 5 سال، دنیا بھر کے 24 شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے
فرانس کے مطابق طالبان خواتین کو عوامی زندگی سے مکمل طور پر خارج کرنے کے لیے مزید امتیازی قوانین متعارف کرا رہے ہیں اور یہ بگڑتے ہوئے حالات خطے کے استحکام کے لیے بھی بڑا خطرہ ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے طالبان سے عالمی وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک انسانی حقوق کی پاسداری اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے 56 رکن ممالک بھی طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر ان کی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کر چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












