امریکہ، ایران پر دباؤ بڑھا کر مراعات حاصل نہیں کرسکتا، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزراء کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دباؤ کے ذریعے غیر قانونی مراعات حاصل نہیں کر سکتا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں اور سینئر عہدیداروں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کے وزرائے جنگ اور خزانہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اعلیٰ حکام میں ضروری صلاحیتوں کی شدید کمی ہے اور ان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے تباہی اور افراتفری پھیلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، صدر ٹرمپ
تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری شدید کشیدگی پر بات کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ امریکہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ ایران پر معاشی اور فوجی دباؤ بڑھا کر اپنے مطالبات منوا لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ کے ذریعے وہ ایران سے وہ مراعات حاصل کر سکتے ہیں، جو ماضی کے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں تھیں۔ ایرانی سپیکر نے واضح کیا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










