بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

19 اگست, 2026 10:49

متحدہ عرب امارات نے میزائل حملوں کے الزامات پر ایران کے ساتھ تمام تر تجارتی اور مالیاتی تعلقات معطل کر دیئے۔

متحدہ عرب امارات نے ایران پر دو بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام تر تجارتی اور مالیاتی تعلقات پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، تاہم تہران نے ان الزامات کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے کے امن کو درپیش خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اگلے حکم تک ایران کے ساتھ تمام تجارتی لین دین اور مالی معاملات معطل رہیں گے۔

اماراتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے سمندر میں گرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا تھا، جو جہاز رانی کو نشانہ بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ہمیں ایران جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے، جنوبی کوریا

اس کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان الزامات کو بزدلانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف چھیڑی گئی جنگ میں ایک سازش ہے۔ ایسے الزامات ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور ماہرین کے مطابق اس پابندی سے ایران کی معیشت اور عالمی مالیاتی لین دین پر انتہائی شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔