بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن کے 30 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی، سابق سی آئی اے اہلکار

19 اگست, 2026 10:01

سابق امریکی اہلکار کا دعویٰ ہے کہ امریکی بحری جہاز لنکن پر 30 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی، جبکہ وقت ایران کا ساتھ دے رہا ہے۔

سابق سی آئی اے اہلکار لیری جانسن اور تہران یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مرندی نے انکشاف کیا ہے کہ طویل ہوتی جنگ کے نتائج ایران کے حق میں جا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کو لاجسٹک، ملٹری اور معاشی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

المعیادین سے بات کرتے ہوئے لیری جانسن نے بتایا کہ امریکی بحری جہازوں پر موجود اہلکاروں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں، جہاں صفائی اور خوراک کے شدید مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر شمالی کوریا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر شدید برہم، خاتون صحافی کو احمق کہہ دیا

انہوں نے ایک اعلیٰ سابق فوجی افسر کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن پر موجود 30 کے قریب اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی ہتھیاروں کے نظام کا بڑا حصہ چینی سامان پر منحصر ہے اور بحرین و عمان میں امریکہ کے سپلائی گوداموں کی تباہی نے امریکی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

پروفیسر محمد مرندی نے کہا کہ ایرانی عوام اس غیر قانونی جنگ کے خلاف متحد ہیں جبکہ امریکی معیشت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے شدید متاثر ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اعلیٰ ایرانی قیادت کے فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اب مزید وقت ضائع کیے بغیر جارحانہ حکمت عملی اپنانے جا رہا ہے اور آبنائے ہرمز میں سمندری آمدورفت کی مکمل نگرانی جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔