عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Gold prices in Pakistan Today - june 10, 2026
عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں قیمتی دھاتیں نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی مرحلے میں 130 ڈالر تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
تازہ معاشی رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 4,488 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں ہونے والی اس تیزی نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول کرادی ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 66.86 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ ایسے حالات میں سرمایہ کار عموماً سونے اور چاندی کو نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس سے ان کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











