منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی آٹو انڈسٹری پر 50 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان

25 اگست, 2026 09:25

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی گاڑیوں اور اسٹیل پر 50 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے سخت ترین تجارتی پالیسی کا اشارہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی آٹو انڈسٹری پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کینیڈا کے زائد ٹیکسز کی وجہ سے امریکا کو سالانہ 60 ارب ڈالر کا بھاری خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے ان زائد ٹیکسز نے امریکی کسانوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور اب اس نقصان کو مزید کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں دوسری بار آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیا

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ یکم جنوری سے کینیڈا سے آنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں، آٹو پارٹس اور اسٹیل پر 50 فیصد درآمدی ڈیوٹی نافذ کر دی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا اپنی 95 فیصد تجارت امریکا کے ساتھ کرتا ہے، لیکن اب اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو کینیڈا کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ کینیڈا کو ہماری ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔