منگل، 1-ستمبر،2026
منگل 1448/03/19هـ (01-09-2026م)

امریکہ آبنائے ہرمز کو اپنا علاقہ بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ترجمان ایرانی فوج

01 ستمبر, 2026 08:57

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر اپنا تسلط قائم کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر سخت اور دوٹوک ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جوابی کارروائی لازمی کی جائے گی، تاہم مذاکرات کی امید اب بھی باقی ہے، ٹرمپ

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کسی بھول میں نہ رہے اور آبنائے ہرمز کو اپنا علاقہ بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

ترجمان ایرانی فوج نے واضح کیا کہ تہران اپنے ارد گرد اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کی اجازت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج پوری قوت کے ساتھ خطے سے تمام امریکی عسکری وجود کے مکمل انخلا کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔