ایران پر امریکی حملوں میں شہداء کی تعداد 18 ہوگئی، 108 سے زائد زخمی

ایران پر تازہ امریکی فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جبکہ 108 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیریک شہر میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی میزائل گرنے سے 70 شہری شہید و زخمی ہوئے۔
ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں امریکی بمباری کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ شہدا کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے، جبکہ 108 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں سب سے زیادہ ہولناک واقعہ صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک میں پیش آیا، جہاں امریکی فوج نے ایک رہائشی مکان پر اس وقت حملہ کیا، جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔
سیریک میں شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی حملے میں 70 کے قریب عام شہری شہید اور زخمی ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا امریکہ ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار، امن کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، دفتر خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ تہران اپنی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بھی صوبہ کرمانشاہ میں اپنے ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جبکہ خوزستان اور بسیج کے اہلکاروں میں بھی شہادتیں ہوئی ہیں۔
حملے کے مقام سے ملنے والے ملبے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے شادی کی تقریب کو نشانہ بنانے کے لیے ایئر لانچڈ کروز میزائل ایس ایل اے ایم ای آر کا استعمال کیا۔
اس میزائل کی شناخت ہتھیاروں کے ماہر ٹریور بال نے کی ہے۔ یہ ایک انتہائی درست نشانہ باندھنے والا میزائل ہے، جسے بوئنگ کمپنی بناتی ہے اور پرواز کے دوران بھی اس کا رخ بدلا جا سکتا ہے۔
بوئنگ کے مطابق یہ امریکی نیوی کا سب سے زیادہ درست نشانہ لگانے والا ہتھیار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کی تقریب کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










