جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

چین، روس کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے محفوظ رہا، سربراہ روسی آئل کمپنی

04 ستمبر, 2026 14:40

روس کی سب سے بڑی آئل کمپنی سربراہ کے مطابق چین نے اپنے تیل کے ذخائر اور ماسکو کے ساتھ مضبوط تعاون کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔

روس کی سب سے بڑی آئل کمپنی روزنیفٹ کے سربراہ ایگور سیچن کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے وسیع تیل کے ذخائر اور ماسکو کے ساتھ گہرے تجارتی و عسکری تعاون کی بدولت آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کے اثرات سے خود کو بلکل محفوظ رکھا ہے۔

ایگور سیچن کے مطابق چین کی حکمتِ عملی اور روسی انرجی کے ساتھ مستحکم تعلقات نے اسے اس عالمی بحران کا شکار ہونے سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کا امکان ہے، روسی صدر

اسی اثنا میں روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا ہے کہ موجودہ دہائی کے اختتام تک روس کی کل گیس برآمدات کا 60 فیصد سے زائد حصہ صرف چین کو بھیجا جائے گا۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ فروری 2022 میں یوکرین پر روس کی جارحیت کے بعد سے چین روسی توانائی کا سب سے بڑا عالمی خریدار بن کر ابھرا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیانی تجارتی اور معاشی تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔

چین نے اپنی دانشمندانہ حکمتِ عملی کے تحت غیر ملکی توانائی پر انحصار کو متوازن رکھا ہے اور آبنائے ہرمز جیسے اہم اور حساس سمندری راستے پر پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے تنازع یا بندش سے پہلے ہی اپنے ذخائر کو مضبوط بنایا ہے۔

روس کے ساتھ بڑھتا ہوا یہ تعاون چین کو انرجی سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے، جس سے اس کی اقتصادی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔