ہفتہ، 5-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/03/23هـ (05-09-2026م)

امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

05 ستمبر, 2026 10:00

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جس کا فیصلہ ان کے اپنے مفادات کے بجائے کوئی اور کررہا ہو۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے ایران جنگ کے دوران امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی تجویز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کے لیے امریکی شہریوں کو ترغیبات دینے سے متعلق تجویز سامنے آئی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے طلبہ قرضوں اور کریڈٹ کارڈ کے واجبات معاف کرنے کی تجویز زیر بحث آئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں، مستقبل اور مالی وسائل کو کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال ہونے دیں گے؟

اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی جنگ کا ایندھن نہیں بننا چاہیے جس کا فیصلہ ان کے مفادات کو سامنے رکھ کر نہ کیا جارہا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیکس کی رقم بھی کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔