جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تیز، شہریوں کے گھر بارود سے اڑا دیئے گئے

اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری، فضائی حملوں اور سرحدی مکانات کو بارود سے اڑانے کا سلسہ تیز کر دیا۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے دوران المنصوری، بنی حیان اور دیگر سرحدی دیہاتوں میں کارروائیاں کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق المنصوری کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے تقریباً 17 عمارتوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جبکہ میس الجبل اور حولا کے درمیانی علاقوں میں شہریوں کے گھروں کو بارودی مواد سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے النبطیہ الفوقہ، المنصوری اور کفر رمان کے قریب واقع دبشہ کی پہاڑی پر شدید فضائی حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کا بل منظور
لبنانی وزرات صحت کے مطابق 2 مارچ سے لے کر 5 ستمبر تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 4 ہزار 358 لبنانی شہری شہید جبکہ 12 ہزار 359 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ صرف جمعے کے روز جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف قصبوں پر ہونے والے حملوں میں 4 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی قصبے رمادیہ پر ہونے والی فضائی بمباری میں بھی 4 افراد زخمی ہوئے۔
ان اسرائیلی کارروائیوں میں توپ خانے کی شیلنگ، ڈرون حملے، زرعی زمینوں کو آگ لگانا اور شہریوں کے گھروں کو بلڈوز کرنا شامل ہے، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












