بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

امریکہ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک

07 ستمبر, 2026 09:33

امریکا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مال بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمازون کا ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے کی حد سے باہر نکل گیا اور قریبی سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔

حادثے کے فوری بعد طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور فضامیں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

میامی ڈیڈ فائر ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ شاید ایٹمی معاہدہ نہ ہو سکے، امریکی وزیر توانائی

طیارے کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں کئی افراد پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد باہر نکالا۔ ایمرجنسی عملے نے طیارے میں سوار پائلٹوں کو بھی محفوظ طریقے سے باہر نکال کر علاج کے لیے منتقل کر دیا۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق 32 سال پرانا بوئنگ 767 طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا اور لینڈنگ کے وقت اس کی رفتار تقریباً 130 میل فی گھنٹہ تھی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریکارڈ کے مطابق پائلٹوں نے لینڈنگ سے قبل کسی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا تھا۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔