ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو ناکامی ہوگی، باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر باقرقالیباف کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو ناکامی ہوگی۔
ایرانی اسپیکر باقرقالیباف نے کہا کہ ہم ایک عظیم اور تاریخ ساز جنگ میں دشمن کو پیچھے دھکیل رہے ہیں، اس جنگ میں فتح کا سب سے اہم عنصر باہمی کوآرڈی نیشن اور اتحاد ہے، فوجی طاقت کے ساتھ عوام کی استقامت اور اتحاد دشمن کی پسپائی کا سبب بنی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو ناکامی ہوگی، آنے والی نسلیں اپنے آباؤاجداد کی تاریخی مزاحمت پر فخر کریں گی۔
باقرقالیباف نے کہا کہ سفارت کاری کا کام فوجی کامیابی کو سیاسی اور قانونی کامیابیوں میں تبدیل کرنا ہے، فوجی میدان میں حاصل فتوحات میزائل کی طاقت اور عوامی حمایت سے حاصل ہوئیں، سفارتکاری کے میدان میں سپاہیوں کو دشمن کی باتوں اور وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ جب تک حقوق حاصل نہیں ہوتے تب تک کسی معاہدے کومنظور نہیں کریں گے، اس حکمت عملی کی ضمانت ہماری جانیں ہیں، ہم جان ہتھیلی پر رکھ کرعوام پر نثار کرنے کو تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












