امریکا دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنی گرتی ہوئی معیشت دیکھے، ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کے تیل سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی معیشت دیکھنی چاہیے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے تیل کی قیمتیں 40 ڈالر تک گرنے کی بات کی تھی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو کوئی بھی بڑی بات کرنے یا اڑان بھرنے سے پہلے اچھی طرح وارم اپ کر لینا چاہیے اور دوسروں پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنی گرتی ہوئی معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی تیل اور مہنگائی سے متعلق گراف شیئر کردیئے
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کو خود شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ وہاں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مہنگائی اور شرح سود بڑھنے کے سنگین خدشات موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مرکزی بینک خود ان خطرات کا اعتراف کر رہا ہے اور ملک کو معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔
باقر قالیباف نے امریکی دفاعی شعبے کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنی فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ امریکا کو اب نوجوانوں کو تعلیمی اور دیگر قرضوں میں ریلیف کا لالچ دے کر فوج میں بھرتی کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی اندرونی حالت خود کمزور ہے، لہٰذا اسے ایران پر معاشی دباؤ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












