سعودی عرب میں ملازمین سے دوسروں کے لیے کام کروانے پر سخت سزا

Big decision of the Saudi government
ریاض: سعودی عرب میں حکام نے ملازمین سے ان کی اجازت کے بغیر دوسروں کے لیے کام کروانے یا ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے والے انفرادی آجروں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے آجر جو اپنے ملازمین کو دوسرے افراد کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے اور 6 ماہ تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ خلاف ورزی کے مرتکب آجروں کو 5 سال تک نئے کارکنوں کی بھرتی سے بھی روکا جاسکتا ہے۔
حکام نے آجرین اور ملازمین دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقامتی، لیبر اور سرحدی سلامتی سے متعلق قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جاسکے۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔
وزارت کے مطابق مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 پر، جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر کال کرکے دی جاسکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












