بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

برطانیہ کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

08 ستمبر, 2026 09:51

برطانیہ نے دو ریاستی حل سمیت عالمی قوانین کی پاسداری کی کوشش کیلئے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت اور خدمات پر پابندی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے متعلق اشیا اور خدمات کی تجارت پر جلد پابندی لگانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اس قدم کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی اور دو ریاستی حل سمیت عالمی قوانین کی پاسداری کی کوشش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک نئے عوامی سروے کے مطابق 46 فیصد برطانوی عوام نے اس پابندی کی حمایت کی ہے، جبکہ صرف 18 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے، تقریباً تین چوتھائی برطانوی شہری اس اقدام کی حمایت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر زور

اس نئی پالیسی کے تحت نہ صرف سامان کی خریدو فروخت بلکہ ان بستیوں میں سرمایہ کاری، مالی امداد اور اشتہار بازی جیسی خدمات پر بھی پابندی شامل ہوگی۔

برطانیہ 1967 سے قبضہ کی گئی زمینوں پر قائم بستیوں کو پہلے ہی غیر قانونی سمجھتا ہے، لیکن یہ نیا فیصلہ ان میں سرمایہ کاری کو بھی خلاف قانون بنا دے گا۔

تاہم، برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بستیوں میں بنے سامان کو الگ کرنے کا کوئی واضح طریقہ نہ ہونے کے باعث اس پالیسی پر عمل درآمد میں مشکلات آ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی ضرورت ہو سکتی ہے، جس سے اس فیصلے کی منظوری میں تاخیر یا تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔