آبنائے ہرمز پر ایران، عراق اور خلیجی ممالک میں بات چیت کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایران، عراق اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اجلاس پیر کو عمان میں ہوگا، جس کا مقصد مشترکہ علاقائی سلامتی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں عدم استحکام اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ہے، جبکہ ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران سفارتی حل کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم فریقِ ثانی آمادہ نہ ہو تو مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں موجودہ صورتحال کے حل کے لیے باہمی بات چیت اور سفارتی کوششیں اہم ہیں، تاہم اس کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کا مذاکراتی عمل میں شریک ہونا ضروری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











