ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی کبھی دشمن کے سامنے جھکیں گے، صدر مسعود پزشکیان

امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی دشمن کے سامنے کبھی جھکیں گے۔
نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ایران کو دھمکایا اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم ایرانی عوام کسی صورت دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایران کو مزید دھکیلا گیا تو ایران بھی اس کا جواب دے گا۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ہی حملے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کیا گیا، اس کے باوجود ایران کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔
مسعود پزشکیان نے سوال کیا کہ اگر انسانوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد نہیں تو پھر دہشت گردی کی تعریف کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر مخالف فریق میں ہمت ہے تو صرف فوج اور فوجی اہلکاروں سے مقابلہ کرے۔ شہری آبادی، تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا کسی طور قابل قبول نہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید سوال اٹھایا کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے، عوام کے روزگار اور ان کے ذرائع آمدن کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ملک کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











