اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

یمن کے مسائل فوجی کشیدگی سے حل نہیں ہونگے، مذاکرات کی بحالی میں تعاون کیلیے تیار ہیں؛ ایران

12 ستمبر, 2026 10:10

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے مسائل محاصرے اور فوجی کشیدگی کو جاری رکھ کر حل نہیں کیے جاسکتے۔ ان کے مطابق یمنی عوام کو دباؤ اور دھمکیوں سے آزاد ہوکر باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ترجمان نے یمن کے حوالے سے طے شدہ روڈ میپ کے مطابق مذاکرات فوری طور پر بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے کے سیاسی حل اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یمن میں پائیدار امن کے لیے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے سیاسی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔