اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

برکس سمٹ کا اعلامیہ عالمی مسائل پر ایران کے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، کاظم غریب آبادی

13 ستمبر, 2026 09:42

کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ برکس سربراہی اجلاس کا حتمی اعلامیہ عالمی امور پر ایران کے مؤقف کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر سفارتکار کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ برکس سمٹ کا اعلامیہ عالمی اور علاقائی سطح پر ایران کے مؤقف کی مکمل تائید کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اعلامیے میں ایران کے پرامن جوہری مراکز پر بلااشتعال حملوں، یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں، عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت، قومی خودمختاری، فلسطین اور مغربی ایشیا کے امور پر ایرانی مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کا ایران کی تجویز کردہ آبنائے ہرمز سے متعلق بیٹھک میں شرکت سے انکار

کاظم غریب آبادی نے اعلامیے کے مختلف پیراگراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اب اس بات پر اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ عالمی سلامتی کے تحت محفوظ پرامن جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قانون اور ایٹمی توانائی ایجنسی کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برکس اعلامیے میں جنگ زدہ غزہ میں جاری تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلاستعطل رسائی، فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی سختی سے مخالفت اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کی گئی ہے۔

ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ اعلامیے میں لبنان کی خودمختاری پر حملوں اور اسرائیلی جارحیت کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے اور تمام عالمی اداروں بشمول سلامتی کونسل، عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بھی بلند کیا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔