اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی، گاڑی کو بم سے اڑا دیا، دو فلسطینی شہید

13 ستمبر, 2026 13:46

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک گاڑی پر کیے جانے والے بم حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ مغربی کنارے سے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الھوا کے محلے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک چلتی ہوئی گاڑی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔

اس بزدلانہ فضائی حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے حملہ کیا تو ایسا نقصان اٹھائے گا، جو کبھی نہیں دیکھا، اسرائیلی وزیر دفاع

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صیہونی فوج نے جنین گورنر کے کم از کم 10 قصبوں اور دیہات پر چھاپے مارے، گھروں کا سامان توڑ پھوڑ کا شکار بنایا اور مقامی شہریوں کو شدید ذہنی اذیت دی۔

ان ظالمانہ کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے جنین کے مختلف علاقوں سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے قلقیلیا شہر اور عزون کے قصبے پر بھی دھاوا بولا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔