اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی اپنے قبضے میں لے سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

14 ستمبر, 2026 09:05

امریکی صدر نے کہا ہے کہ جنگ نومبر تک ختم ہو جائے گی، امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کے تیل کے ذخائر پر بھی براہِ راست قبضہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے معاملے میں بھی وینزویلا جیسی پالیسی اپناتے ہوئے وہاں طویل عرصے تک موجود رہ سکتا ہے اور ایرانی تیل کے ذخائر پر براہِ راست اپنا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔

آئرلینڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری یہ خونریز جنگ رواں برس نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد اختتام پذیر ہو جائے گی، جس کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو این پی ٹی میں شامل نہ ہوتے، ایرانی صدر

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ صرف اور صرف ایک درست معاہدے پر یقین رکھتی ہے اور ایران کے ساتھ بھی ایسے ہی معاملات طے کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ طویل المدتی حکمت عملی کے تحت امریکہ ایران میں طویل قیام کر سکتا ہے اور وینزویلا کی طرز پر وہاں کے تیل کے ذرائع کو اپنے قبضے میں لے سکتا ہے تاکہ جنگ کے دوران ہونے والے مالی اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔