اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کبھی مذاکرات سے انکار، کبھی آمادگی، امریکی صدر کے متضاد بیانات سے گمراہ نہ ہوں، محسن رضائی

15 ستمبر, 2026 09:05

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے متضاد بیانات سے گمراہ نہ ہوا جائے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ امریکی صدر کے متضاد بیانات سے ہرگز گمراہ نہ ہوں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن کبھی مذاکرات سے مکمل انکار کرتا ہے اور کبھی اچانک بات چیت پر آمادگی ظاہر کرنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدے کیلئے بے چین ہے، فیصلہ خود کروں گا، امریکی صدر ٹرمپ

محسن رضائی نے واضح کیا کہ جب تک ایران کی تمام شرائط پوری نہیں کی جاتیں، تہران کسی صورت مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا یہ مؤقف واضح ہے کہ شرائط کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ تیل اور اسٹریٹجک سمندری راستوں سے متعلق تمام زمینی حقائق اور مساوات بدل چکی ہیں اور اب موجودہ صورتحال کے اثرات کو چھپانے کی کوششیں آنے والے حالات کو نہیں روک سکتیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔