فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش نہیں رہ سکتے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گوویرا روساس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریسرچ، ایڈوکیسی، پالیسی اور مہمات کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گوویرا روساس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 40 ہزار بم فراہم کرنے کی تیاری
انہوں نے کہا کہ نسل کشی نسل کشی ہوتی ہے، نسلی تطہیر نسلی تطہیر ہوتی ہے، نسل پرستی نسل پرستی ہوتی ہے اور قبضہ قبضہ ہوتا ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف یہ تمام مظالم ڈھارہا ہے، جن پر ہم آنکھیں نہیں بند کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آواز اٹھانی چاہیے اور انسانیت کو لازماً جیتنا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











