مقدس مقامات پر حوثی حملے مذہبی اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی جبکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
شیخ عبدالرحمان السدیس کے مطابق اسلام انسانی جان، مال اور عزت کے تحفظ اور جارحیت کی ممانعت کا درس دیتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد اور یکجہتی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
امام حرم نے افواہوں سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی کہ معلومات صرف مستند ذرائع سے حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور قومی یکجہتی ہی خطرات کا مقابلہ کرنے کی بنیادی قوت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











