افغانستان میں مزاحمتی تنظیم کی کارروائیوں میں تین طالبان اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آ گئی، مختلف مزاحمتی محاذوں کی کارروائیوں میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
افغان طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ مزید متحرک ہو چکا ہے اور افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی کی وجہ سے قابض رجیم کی سیکیورٹی کمزوریاں بے نقاب ہونے لگی ہیں۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے قندھار اور ہلمند میں کارروائیوں کے دوران 3 طالبان سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے، جنرل یاسین ضیا
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے امام رباط چوکی کے علاقے میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ہلمند میں کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 کلاشنکوف رائفلیں قبضے میں لے لی گئیں۔
اس کے علاوہ قندھار کے باغ پل بازار میں طالبان رجیم کے خلاف کارروائی میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا گیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا ہے کہ قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک افغان طالبان رجیم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق افغانِستان فریڈم فرنٹ، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور افغانِستان یونائیٹڈ فرنٹ سمیت دیگر مزاحمتی دھڑوں کی کارروائیوں میں تیزی طالبان رجیم کی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت اور کمزوری کی واضع نشانی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











