اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

فرانسیسی صدر کا تیل کی محفوظ ترسیل کیلئے آبنائے ہرمز کے متبادل راستے تلاش کرنے پر زور

17 ستمبر, 2026 09:16

فرانسیسی صدر نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے اور تیل کی فراہمی محفوظ بنانے کے لیے متبادل راستے کھولنے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی تیل منڈی میں جاری دباؤ کے باعث فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے تیل کی فراہمی محفوظ بنانے اور قیمتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے متبادل راستے کھولنے پر زور دیا ہے۔

میکرون نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں دباؤ آنے سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں اور اس کا براہ راست اثر فرانسیسی شہریوں کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کا تیسرا ڈرون تباہ کر دیا

میکرون کے مطابق فرانس کی ترجیح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنا ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، تیل کی پیداوار کو محفوظ بنانے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے آمدورفت کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

میکرون نے مزید کہا کہ فرانس تیل کی ترسیل کے لیے متبادل راستے کھولنے پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز پر اسٹریٹجک انحصار کم کیا جاسکے اور توانائی کی فراہمی زیادہ محفوظ بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی ترسیل کے لیے زیادہ راستے دستیاب ہونے سے آبنائے ہرمز پر انحصار کم ہوگا، جس سے توانائی کی فراہمی کے تحفظ اور قیمتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔