جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

امریکہ کا فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

17 ستمبر, 2026 09:23

امریکہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

امریکہ نے نیویارک میں اگلے ہفتے ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹر کا کانگریس سے اسرائیل کیلئے 2.8 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کو مسترد کرنے کا مطالبہ

امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دوسرے سال صدر عباس کو اس سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔ محمود عباس نے گزشتہ سال رکن ممالک کی منظوری کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کیا تھا۔

اس سے قبل محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے اراکین پر ویزا کی پابندیوں میں توسیع کر رہا ہے اور ان پر اصلاحات نافذ کرنے میں ناکام رہنے اور امن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔