جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

دبئی ویزا اسٹیٹس گھر بیٹھے آن لائن کیسے چیک کریں؟

18 ستمبر, 2026 09:26

اگر آپ کا دبئی کا انٹری پرمٹ یا ریزیڈنس ویزا جاری ہو چکا ہے تو آپ اس کا موجودہ اسٹیٹس، میعاد اور دیگر متعلقہ معلومات گھر بیٹھے آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے سرکاری آن لائن سروس فراہم کر رکھی ہے۔

دبئی ویزا اسٹیٹس چیک کرنے کی سرکاری ویب سائٹ

ویب سائٹ کھولنے کے بعد ویزا اسٹیٹس انکوائری سروس منتخب کریں۔ یہاں آپ درخواست نمبر، فائل نمبر، اوور دی کاؤنٹر سروس کی درخواست یا خصوصی درخواست کے ذریعے اپنی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ دبئی امیگریشن میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ادارے یا کمپنی کے ذریعے بھی معلومات تلاش کرنے کا آپشن موجود ہے۔

اگر آپ فائل نمبر کے ذریعے ویزا اسٹیٹس چیک کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ خانے میں اپنا فرسٹ نیم، فائل نمبر، قومیت اور تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگی۔ فائل نمبر عام طور پر آپ کے انٹری پرمٹ یا ریزیڈنس ویزا پر درج ہوتا ہے، جبکہ یہ معلومات یو اے ای پاس کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔