جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

امریکہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیاروں کے فروخت کی منظوری دے دی

18 ستمبر, 2026 10:03

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیاروں اور جدید عسکری سازوسامان کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو دنیا کے جدید ترین 48 ایف 35 لائٹننگ ٹو جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی کل مالیت تقریباً 24 ارب 30 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس بڑے پیکیج میں جدید جنگی طیاروں کے علاوہ جدید ترین مواصلاتی اور خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے آلات اور الیکٹرانک وارفیئر سپورٹ سسٹمز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ فروخت کا بنیادی مقصد خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔

اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے واشنگتن میں سعودی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان عسکری تعاون کی بلندی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے پہلے امریکی کانگریس کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔